Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا پر منشیات کی تشہیر کرنے پر ایک شخص گرفتار

’گرفتار شدہ شخص پر منشیات کا استعمال، اس کی تشہیر اور سائبر کرائم کے الزامات عائد ہیں‘ (فوٹو: سبق)
ادارہ انسداد منشیات نے سوشل میڈیا پر منشیات کا استعمال اور اس کی تشہیر کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گرفتار شدہ شخص نے سوشل میڈیا پر فخریہ انداز میں منشیات کے استعمال کی متعدد ویڈیو شیئر کی تھی۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’وائرل ہونے والی ویڈیو کی بنا پر کارروائی کی گئی اور مذکورہ شخص کو شناخت کرلیا گیا‘۔
’منشیات کی تشہیر اور استعمال کرنے والے شخص کو ریاض شہر سے گرفتار کیا ہے تاہم اس کے قبضے میں منشیات ضبط نہیں ہوئیں‘۔
’تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ وہ منشیات فروش نہیں ہے مگر اس کا عادی ہے‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’منشیات کا استعمال، اس کی تشہیر اور سائبر کرائم کے الزام میں اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے‘۔

شیئر: