Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ سمیت متعدد شہروں میں مطلع گرد آلود، دیگر میں طوفان

شمالی علاقوں میں آج بھی کالی آندھی کے اثرات ہیں، حد نگاہ نہ ہونے کے برابر ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج منگل کو جدہ، رابغ، بحرہ اور اللیث میں مطلع غبار آلود رہے گا جبکہ دیگر متعدد علاقوں میں گرد وغبار کا طوفان ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ علاقوں میں رات 9 بجے تک حد نگاہ متاثر رہے گی۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’اس سے ملتی جلتی کیفیت مدینہ منورہ  شہر میں بھی ہے جبکہ الحناکیہ، المہد، العلا، خیبر اور وادی الفرع میں گرد وغبار کا طوفان ہوگا‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’شمالی علاقوں میں آج بھی کالی آندھی کے اثرات ہیں جہاں رفحا، العویقلیہ، طریف اور عرعر میں میں حد نگاہ نہ ہونے کے برابر ہوگی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مشرقی ریجن میں تیز ہوا چلے گی جس کے باعث سمندر میں اونچی موجیں اٹھیں گی‘۔
 

شیئر: