پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔
جمعرات کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان نے اپنی شادی کا اعلان کیا۔
مزید پڑھیں
-
نسیم شاہ، شاداب خان اور افتخار احمد کی ٹوئٹر پر نوک جھونکNode ID: 736726
-
شاہین آفریدی کا نکاح، ’ہمیں پرائیویسی کا مطلب نہیں پتا‘Node ID: 740501
شاداب خان کی شادی سابق پاکستانی کرکٹر اور کوچ ثقلین مشتاق کی بیٹی سے ہوئی ہے۔
شاداب خان کہتے ہیں کہ ’آج میرے اور میرے خاندان کے لیے ایک مبارک دن ہے۔ میری آج بارات تھی۔ امید کرتا ہوں کہ میں اپنی اہلیہ کے لیے ایک اچھا شوہر ثابت ہوں گا۔‘
شاداب خان کے مطابق انہوں نے اپنی بارات میں جو شیروانی پہن رکھی ہے وہ کراچی کے ڈیزائنر ہمایوں عالمگیر سے بنوائی گئی تھی جبکہ ان کی سٹائلنگ ’ٹونی اینڈ گائے‘ نے کی تھی۔
Alhamdulilah. Today is a blessed day for me and my family. My baraat. I hope I can be a good husband to my wonderful wife. A huge thank you to everyone for respecting my family’s privacy.
Wardrobe: Humayun Alamgir,
Styling: Tony & Guy,
Photography: da artist pic.twitter.com/PDe3LKwqPl— Shadab Khan (@76Shadabkhan) February 9, 2023
اس سے پہلے 23 جنوری کو شاداب خان کا نکاح ہوا تھا جس میں ان کی فیملی سمیت قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔
Alhamdulilah today was my Nikkah. It is a big day in my life and start of a new chapter. Please respect my choices and those my my wife’s and our families. Prayers and love for all pic.twitter.com/in7M7jIrRE
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) January 23, 2023
شاداب خان کے ولیمے کے تقریب 10 فروری کو ہوگی۔
گزشتہ ایک ماہ کے دوران شاداب شادی کا لڈو کھانے والے تیسرے پاکستانی کرکٹر ہیں۔
اس سے قبل بیٹر شان مسعود نے کراچی میں اپنی نئی اننگز کا آغاز کیا تھا جبکہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا بھی گزشتہ ہفتے سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی بیٹی سے نکاح ہوا تھا۔