Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہین آفریدی کا نکاح، ’ہمیں پرائیویسی کا مطلب نہیں پتا‘

’ایک مشہور شخصیت کی کوئی پرائیویسی نہیں ہوتی خاص طور پر جب اُس کی شادی ہو رہی ہو۔‘ (فوٹو: شاہین آفریدی، ٹوئٹر)
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا نکاح سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی صاحبزادی سے ہوا جس کے بعد نکاح کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز نیک خواہشات کے اظہار کے ساتھ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شیئر کی جا رہی ہیں۔
سنیچر کو نکاح کی تقریب کی تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے ان کے دن کو خاص بنانے اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی نکاح کی تقریب کی  تصاویر کے حوالے سے شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ’متعدد بار درخواست کرنے کے باوجود ہماری پرائیویسی کو متاثر کیا گیا ہے اور لوگ ان تصاویر کو مزید شیئر کر رہے ہیں، یہ مایوس کن ہے۔‘

شاہین شاہ آفریدی نے مزید کہا ہے کہ ’میں ایک مرتبہ پھر عاجزانہ درخواست کرتا ہوں کہ ہمارے ساتھ تعاون کریں اور ہمارے یادگار دن کو خراب نہ کریں۔‘

کنزہ امتیاز نے لکھا کہ ’یہ افسوس کی بات ہے ہمارے لوگوں کو پرائیویسی کا مطلب نہیں پتا‘

 

جہاں کچھ لوگوں کو شاہین شاہ آفریدی کے نکاح کی تصاویر شیئر کرنے پر افسوس ہوا وہیں کچھ سوشل میڈیا صارفین نے تصاویر لیک کرنے کا الزام کسی مہمان پر لگایا تو کسی نے ’آپ سٹار ہیں اور یہ سٹارز کے ساتھ ہوتا ہے‘ کہا۔
سوشل میڈیا صارف عرافات لکھتی ہیں کہ ’یہ بڑی بات نہیں ہے شاہین! آپ ایک سلیبرٹی ہو، لوگ آپ سے محبت کرتے ہیں۔ ایک مشہور شخصیت کی کوئی پرائیویسی نہیں ہوتی خاص طور پر جب اُس کی شادی ہو رہی ہو۔‘
 
زین کہتے ہیں کہ ’پبلک فگر ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ لوگوں کی نجی زندگی نہیں ہوتی۔‘
عمر بشیر نے تصاویر اور پرائیویسی کے حوالے سے لکھا کہ ’یہ بات میری سمجھ سے باہر ہے کہ آپ سب پبلک فگرز ہیں اور جب آپ سب کو فیم اور پیار ملتا ہے تو یہ سب بھی ساتھ ساتھ ہی ہے۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’ایک اور بات یہ سب تصاویر خود شئیر کی گئی ہیں۔ عوام آپ سے پیار کرتے ہیں، یا تو آپ خود یہ تصاویر شئیر نہ کریں جیسے شاداب نے نہیں کی۔‘

 

شیئر: