امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سین ڈیاگو میں رہنے والا ایک چھوٹا چوہا گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق دنیا کا عمر رسیدہ ترین چوہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق پیسیفک پاکٹ چوہا جس کا نام فلم ’سٹار ٹریک‘ کے اداکار پیٹرک سٹیورٹ کے نام پر ’پیٹ‘ رکھا گیا، کو بدھ کے روز گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے انسانوں کی رکھوالی میں زندہ رہنے والا معمر ترین چوہا قرار دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
کراچی نارتھ ناظم آباد کے ’کول اور ماڈرن‘ اسسٹنٹ کمشنرNode ID: 740141
-
انڈیا میں ’ویلینٹائنز ڈے پر گائے کو گلے لگائیں‘Node ID: 741516
پیٹ نامی اس چوہے کی عمر 9 سال اور 209 دن ہے۔
پیٹ افزائش نسل کے پروگرام کے تحت 14 جولائی 2013 کو سین ڈیاگو زُو سفاری پارک میں پیدا ہوا تھا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سین ڈیاگو زُو وائلڈ لائف الائنس کی جانب سے ٹویٹ میں چوہے کی ویڈیو شیئر کی گئی۔
ٹویٹ میں کہا گیا کہ ’9 سال اور 209 دن کے پیٹ جو کہ پیسیفک چوہا ہے، کو گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے انسانی رکھوالی میں زندہ رہنے والا معمر ترین چوہا قرار دیا گیا ہے۔‘
پیسیفک پاکٹ چوہے کا وزن تین پیسوں جتنا ہوتا ہے اور یہ شمالی امریکہ میں پائے جانے والے سب سے چھوٹے چوہے ہیں۔
پہلے یہ چوہے لاس اینجلس کے جنوب سے دریائے تیجوانا کی وادی تک کے علاقے میں پائے جاتے تھے، تاہم 1932 کے بعد ان کی آبادی میں شکار اور ماحول کی خرابی کے باعث بڑی کمی ہو گئی۔
Enor-mouse news At 9 years & 209 days old, Pat the Pacific pocket mouse is officially the oldest living mouse in human care & was honored with the @GWR title today. This news is a big win for the tiny endangered species & will help raise awareness about wildlife conservation. pic.twitter.com/poVsw8jqjL
— San Diego Zoo Wildlife Alliance (@sandiegozoo) February 9, 2023