زلزلہ زدگان کے لیے سعودی عرب سے چھٹا امدادی طیارہ روانہ
’طیارے میں 98 ٹن امدادی سامان ہے جس میں گرم کپڑے، کمبل، خیمے اور خشک راشن ہے‘ (فوٹو: واس)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر زلزلہ زدگان کی مدد کے لیے چھٹا امدادی طیارہ روانہ ہوگیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق طیارے میں 98 ٹن امدادی سامان ہے جس میں گرم کپڑے، کمبل، خیمے، خشک راشن اور طبی سامان موجود ہے۔
شاہ سلمان کی ہدایت پر زلزلہ زدہ علاقوں کی مدد کے لیے فضا ئی پل قائم ہوگیا ہے جس کے تحت بڑی مقدار میں امدادی سامان کی ترسیل کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے ترکی اور شام میں زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے قومی عطیات مہم کا بھی آغاز کردیا ہے۔