Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں آئی کلینکس کے معیار کو جانچنے کےلیے تفتیشی مہم

تفیشی مہم میں کلینک کا کارآمد لائسنس بھی دیکھا جائے گا۔(فائل: فوٹو عکاظ)
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ’ مملکت کی سطح پر آئی کلینکس کے معیارکو جانچنے کےلیے تفتیشی مہم کا آغاز کیاجارہا ہے‘۔
’مہم کا مقصد مریضوں فراہم کی جانے والی خدمات اورطبی معیار کو جانچنا ہے‘۔ 
عاجل نیوز کے مطابق وزارت صحت کے ٹوئٹر پر بیان میں کہا گیا کہ’ آئی کلینکس کی تفتیشی مہم کے دوران یہ معلوم کیا جائے گا کہ کلینکس میں مروجہ قواعد وضوابط پرمکمل طور پرعمل کیاجارہا ہے یا نہیں‘۔ 
تفیشی مہم میں کلینک کا کارآمد لائسنس، وہاں کام کرنے والوں کا پروفیشنل لائسنس بھی دیکھا جائے گا۔
علاوہ ازیں اس امر کا بھی جائزہ لیا جائے گاکہ کلینک میں ممنوعہ آلات اورغیرلائسنس یافتہ میڈیسن تو استعمال نہیں کی جارہی۔ 

شیئر: