امریکی ایف 22 جنگی طیارے نے کینیڈا کی فضائی حدود میں پرواز کرنے والی سلینڈر نما ناقابل شناخت شے کو مار گرایا ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اعلان کیا کہ ملک کے شمالی علاقے یوکون میں ناقابل شناخت شے کو مار گرایا ہے جس کا ملبہ کینیڈا کی افواج نکالیں گی اور وہی اس کا جائزہ لیں گی۔
خیال رہے کہ دو روز میں امریکی جنگی طیاروں کی ناقابل شناخت شے کو مار گرانے کی یہ دوسری کارروائی ہے۔
مزید پڑھیں
-
امریکہ نے چین کا ’جاسوس غبارہ‘ سمندری حدود میں گِرا دیاNode ID: 740506
گزشتہ روز ایف 22 جنگی طیارے نے ریاست الاسکا کی فضائی حدود میں موجود ناقابل شناخت اڑنے والی شے (یو ایف او) کو مار گرایا تھا۔ اس کے متعلق امریکی حکام نے کہا تھا کہ یہ ایک چھوٹی گاڑی کے سائز کے برابر تھی۔
کینیڈا کی وزیر دفاع انیتا انند نے بتایا کہ سلینڈر نما شے 40 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہی تھی اور فضائی ٹریفک کے لیے خطرے کا باعث تھی۔
دوسری جانب امریکہ محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ نارتھ امریکن ایروسپیس کمانڈ (این او آر اے ڈی) نے الاسکا کے اوپر اڑتی ہوئی اس شے کا کھوج لگایا تھا۔
پینٹاگون نے کہا امریکی جنگی طیاروں نے کینیڈا کی فضائی حدود میں داخل ہوتی ہوئی اس شے کو مانیٹر کیا جس کے بعد کینیڈا کے سی ایف 18 اور سی پی 140 طیارے بھی کارروائی میں شامل ہوئے۔
پینٹاگون کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل پیٹرک رائیڈر نے بیان میں کہا کہ ’امریکہ اور کینیڈا کے حکام کے درمیان کوآرڈینیشن کے بعد امریکی ایف 22 طیارے نے ایم 9ایکس میزائل کے ذریعے کینیڈا کی حدود میں شے کو مار گرایا ہے۔‘
I ordered the take down of an unidentified object that violated Canadian airspace. @NORADCommand shot down the object over the Yukon. Canadian and U.S. aircraft were scrambled, and a U.S. F-22 successfully fired at the object.
— Justin Trudeau (@JustinTrudeau) February 11, 2023