Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقامے کی ایکسپائری میں 10 دن باقی، خروج نہائی لگ سکتا ہے؟

خروج نہائی ویزے کے لیے اقامہ کارآمد ہونا ضروری ہے (فائل فوٹو: ایس پی ے)
سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن جو وزارت داخلہ کا ذیلی ادارہ ہے قوانین کے مطابق  مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کے اقامے، خروج وعودہ اور خروج نہائی کے اجرا کا ذمہ دار ہے۔
مملکت میں رہائش پذیرغیرملکی افراد جب مستقل بنیاد پر اپنے ملک جاتے ہیں تو انہیں فائنل ایگزٹ جسے عربی میں خروج نہائی کہا جاتا ہے حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے جبکہ چھٹی پر جانے کے لیے خروج و عودہ لینا ہوتا ہے۔
 جوازات کے ٹوئٹر پرسائق خاص کے ویزے پرمقیم ایک شخص نے دریافت کیا ’ میرے اقامہ کی ایکسپائری میں 10 دن باقی ہیں۔ اس صورت میں کیا میں فائنل ایگزٹ ویزا حاصل کرسکتا ہوں، کفیل کا کہنا ہے کہ اقامہ تجدید کرانے کے بعد فائنل ایگزٹ لگے گا؟۔ 
سوال کے جواب میں جوازات کا کہنا تھا کہ ’خروج نہائی ویزے کے لیے اقامہ کارآمد ہونا ضروری ہے‘۔ 
خروج نہائی لگانے کے بعد غیرملکی کارکن کومملکت میں رہنے کےلیے 60 روز کی مہلت ہوتی ہے۔ اس دوران اقامہ کی ایکسپائری کی مدت شمار نہیں کی جاتی۔ 
واضح رہے سعودی محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ’جوازات‘ کے قانون کے مطابق جس وقت فائنل ایگزٹ ویزا لگایا جارہا ہو اس وقت کارآمد اقامہ لازمی ہے۔ 
خروج نہائی یعنی فائنل ایگزٹ ویزا لگانے کے بعد اگراقامہ ایکسپائر ہوجائے تو اس سے فرق نہیں پڑے گا کیونکہ کارکن کے خروج نہائی لگائے جانے کے بعد کارکن کے پاس 60 دن کی مہلت ہوتی ہے۔ 
فائنل ایگزٹ کے بعد ملنے والی مہلت کے ختم ہونے سےقبل لازمی ہے کہ سفرکیا جائے۔ اگرمقررہ 60 روز کے اندر سفر نہیں کیاجاتا اورویزا ایکسپائرہوجاتا ہے اس صورت میں ایک ہزار ریال جرمانہ عائد کیاجاتا ہے۔ 

اقامہ تجدید کرانے کے بعد ہی خروج نہائی ویزہ حاصل کیاجاسکے گا۔ (فوٹو: ایس پی اے)

خروج نہائی کے لیے دی جانے والی مہلت ختم ہوجائے اوراس دوران سفر نہ کیاجائے تو نہ صرف مقررہ جرمانہ ادا کرنا ہوگا بلکہ اقامہ ایکسپائرہونے پربھی 500 ریال جرمانہ ادا کرنے کے بعد اقامہ کی تجدیدکرانا ہوگی۔  
یاد رہے کہ  گھریلوعملے کے اقامہ کی تجدید سہ ماہی بنیاد پرنہیں کی جاسکتی۔ 
گھریلوعملے کے اقامے کی تجدید کم از کم ایک برس کےلیے ہوسکتی ہے۔ اس سے کم ممکن نہیں۔ اگرخروج نہائی ویزے پرملنے والی 60 روزہ مہلت کے دوران سفرنہ کرنے کی صورت میں سابقہ جرمانوں کے علاوہ ایک برس کا اقامہ تجدید کرانا ہوگا۔ 
اقامہ تجدید کرانے کے بعد ہی خروج نہائی ویزہ حاصل کیاجاسکے گا۔  

شیئر: