Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملبے سے زندہ سلامت نکلنے والے بچے نے دنیا کی توجہ حاصل کرلی

’بچے کی طبیعت ٹھیک ہے مگر ابھی تک اس کے والدین کا سراغ نہیں مل سکا‘ ( فوٹو: العربیہ)
تباہ کن زلزلے کے بعد 5 دن تک ملبے تلے پھنسے شیر خوار ترکی بچے نے دنیا کی توجہ حاصل کرلی ہے۔
العربیہ کے مطابق ترکیہ کے جنوبی علاقے میں جہاں سب سے زیادہ تباہی ہوئی ہے، امدادی کارکن نے بچے کو زندہ سلامت نکال لیا تھا۔
بعد ازاں اسے فضائی ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پہنچ کر بچے نے تمام میڈیکل سٹاف کے دل موہ لیے۔
ہسپتال انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’بچے کی طبیعت ٹھیک ہے مگر ابھی تک اس کے والدین کا سراغ نہیں مل سکا‘۔
’ہم پولیس اور امدادی کارکنوں کی مدد سے اس کے والدین تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں‘۔
میڈیکل سٹاف نے کہا ہے کہ ’جب تک بچے کے والدین نہیں ملتے ہم اس بچے کی نگرانی کریں گے‘۔

شیئر: