Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’آپ اس وقت ڈیوٹی پر نہیں ہیں‘ وزارت تعلیم میں حاضری کے نئے نظام کا دوسرا مرحلہ

وزارت کا کہنا ہے پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے (فوٹو: سبق)
سعودی وزارت تعلیم  نے کہا ہے کہ ’حضوری‘ ایپ کے ذریعے ملازمین کی ڈیوٹی پر حاضری اور واپسی سسٹم کا دوسرا مرحلہ جلد نافذ کیا جائے گا۔ اس کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق وزارت تعلیم نے مملکت بھر میں ملازمین کو ہدایت کہ وہ پہلی فرصت میں اپنا سرکاری اکاؤنٹ بنالیں تاکہ ڈیوٹی کے اندراج کا دوسرا مرحلہ نافذ کیا جاسکے۔ 
وزارت تعلیم کا کہنا کہ ’حضوری‘ ایپ کے  ذریعے حاضری کے اندراج کا پروگرام آگے بڑھایا جارہا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا مقصد تمام ملازمین کو ڈیوٹی کے اوقات کا پابند بنانا ہے۔ ملازمین مقررہ وقت پر آئیں اور ڈیوٹی کا دورانیہ ختم ہونے سے قبل دفاتر سے نکلیں۔
وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ’ نئے سسٹم  سے ہزاروں ملازمین کی ڈیوٹی کا اندراج لمحوں میں ممکن ہوسکے گا۔  اس کے لیے ہرملازم کا ڈیٹا سسٹم میں محفوظ ہونا ضروری ہے‘۔
وزارت کا کہنا ہے کہ’ نئے سسٹم کی ایک خاصیت یہ ہے کہ اگر ملازم ڈیوٹی کے دوران اندراج کرائے بغیر نکل گیا تو اس کے موبائل پر ایس ایم ایس جائے گا کہ آپ اس وقت ڈیوٹی پر نہیں ہیں۔ 

شیئر: