Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملازمت کےمعاہدوں کی تصدیق’قوی‘ پلیٹ فارم سے کرائی جائے

اب تک 80 فیصد ملازمت کے معاہدوں کی تصدیق کرائی جاچکی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود نےتاکید کی ہے کہ تمام نجی کمپنیاں اورادارے  ملازمین کے معاہدوں کی تصدیق ’قوی‘ پلیٹ فارم سے کرائیں۔  
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت کا کہنا ہے کہ ملازمت کے معاہدوں کے آن لائن اندراج سے آجر اوراجیر دونوں فریقوں کے حقوق کو تحفظ حاصل ہوگا۔
وزارت نے توجہ دلائی کہ ’قوی‘ پلیٹ فارم پرکیے جانے والے ملازمت کے معاہدوں کے اندراج کا فائدہ فریقین کے درمیان اختلافات ہونے کی صورت میں ہوگا۔
وزارت کا کہنا ہے کہ ملازمت کے معاہدوں کا اندراج سعودی اورغیرملکی ملازمین دونوں کے وسیع ترمفاد میں ہے۔  
وزارت کا کہنا ہے کہ ’قوی‘ پلیٹ فارم پر ملازمت کے معاہدے کی تصدیق کے بعد فریقین میں سے کوئی بھی فریق ثانی کی رضامندی کے ساتھ ملازمت کے معاہدے میں کی جانے والی ترمیم بھی درج کراسکتا ہے۔  
وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا ہے کہ نجی کمپنیاں اورادارے ملازمت کے معاہدوں کے اندراج کے سلسلے میں مستعدی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ 80 فیصد تک معاہدوں کی توثیق کرائی جاچکی ہے۔  

شیئر: