Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یومیہ 10 لاکھ بیرل پیداوار کا ہدف 2027 سے قبل ممکن نہیں: سعودی وزیر توانائی

سعودی عرب کے پاس متعدد نئے منصوبے ہیں۔ (فوثو عاجل)
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے  کہا ہے  کہ سعودی عرب کو یومیہ تیل پیداوار 10 لاکھ بیرل تک پہنچانے کے لیے سات برس لگیں گے۔ شروعات 2020 سے ہوچکی ہے۔ 
الشرق چینل کے مطابق وزیر توانائی نے کہا کہ مملکت نے 2020 میں اپنی تیل پیداوار کی صلاحیت بڑھانے کا فیصلہ مشکل وقت میں کیا تھا۔ 
انہوں نے کہا کہ وہ تیل کی طلب کے حوالے سے کوئی قیاس آرائی نہیں کرسکتے جب مشاہدے میں آئے گی تو طلب میں اضافے کی تصدیق کرسکوں گا۔ 

2020 میں تیل پیداوار بڑھانے کا فیصلہ مشکل وقت میں کیا تھا۔ (فوٹو الشرق)

شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا کہ تیل پیداوار میں  کمی سے متعلق اوپیک پلس کا معاہدہ 2023 کے آخر تک جاری رہے گا کیونکہ ہم تیل کی طلب میں قیاس آرائیوں کی بنیاد پر پیداوار نہیں بڑھا سکتے۔ 
سعودی وزیر توانائی نے کہا کہ اوپیک پلس اپنے  فیصلے اسی وقت تبدیل کرسکے گی جب یہ یقین ہوجائے  گا کہ تیل کی طلب سے  متعلق باتیں پختہ نوعیت کی ہیں۔ 
شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے اس سے قبل تیل، گیس اور ماحول دوست توانائی کی پیداوار میں اضافے سے متعلق سعودی حکمت عملی کی سکیموں سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی عرب کے پاس متعدد نئے منصوبے ہیں اور وہ تیل میں پیداوار کی اپنی استعداد تیزی سے بڑھانےکے  لیے کام کررہا ہے۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: