مسجد نبوی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ اس سال رمضان کے دوران لیڈیز سیکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گی زائرین کو نئی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
الوطن اخبار کے مطابق مسجد نبوی کی انتظامیہ نے رمضان کے انتظامات کے لیے خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا جس میں ہنگامی صورتحال اور خطرات سے نمٹنے اور امن و سلامتی کے انتظامات کرنے والے ادارے اوردیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔
اجلاس میں کہا گیا کہ حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی ہدایات پر زائرین کو رمضان میں نئی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ سہولتوں کا نظام جدید خطوط پر استوارکرنے کا جائزہ لیا گیا۔
لیڈیز سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی امن وسلامتی کے انتظامات موثر بنانے کی پالیسی کا حصہ ہے۔