بالی وُڈ اداکار کارتک آریان کو غلط جگہ کار پارک کرنے کے باعث چالان کر دیا گیا۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق جمعے کے روز ممبئی ٹریفک پولیس نے کارتک آریان کو ’نو پارکنگ زون‘ میں کار کھڑی کرنے پر چالان کیا۔
کارتک آریان والدین کے ساتھ اپنی فلم ’شہزادہ‘ کی ریلیز سے پہلے ممبئی کے ایک مندر میں عبادت کے لیے گئے جہاں پر انہوں نے ممنوعہ جگہ پر کار پارک کی جس کے بعد پولیس نے انہیں چالان کر دیا۔
مزید پڑھیں
-
’بیڈ بریکنگ‘، ہالی وڈ اداکار بروس ویلیس ڈیمنشیا کا شکارNode ID: 743776
-
میں نے ایسا کیا کر دیا؟ ندا یاسر کئی روز کی ٹرولنگ پر بول پڑیںNode ID: 744086
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ممبئی ٹریفک پولیس کی جانب سے اس واقعے پر ایک دلچسپ ٹویٹ کیا گیا جس میں انہوں نے کارتک آریان کی کار کی تصویر شیئر کرتے ہوئے فلم ’بھول بھلیا 2‘ اور ’شہزادہ‘ پر طنز کیا۔
پولیس نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ’پرابلم؟ پرابلم یہ تھی کہ کار غلط جگہ پر پارک ہوئی تھی۔ یہ بات ’بھول‘ کر بھی نہ سوچیں کہ ’شہزادے‘ ٹریفک کے قوانین کو توڑ سکتے ہیں۔‘
Problem? Problem yeh thi ki the car was parked on the wrong side!
Don't do the 'Bhool' of thinking that 'Shehzadaas' can flout traffic rules. #RulesAajKalAndForever pic.twitter.com/zrokch9rHl— Mumbai Traffic Police (@MTPHereToHelp) February 18, 2023