Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سے انٹرنیشنل کرائسز گروپ کی سی ای او کی ملاقات

حکومتوں اور سول سوسائٹی کے اداروں کے درمیان تعاون کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اتوار کو جرمنی میں میونخ سییکورٹی کانفرنس کے موقع پر انٹرنیشنل کرائسز گروپ کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر( سی ای او) کمفرٹ ایرو نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی تازہ ترین پیش رفت اور کئی ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خصوصا روس، یوکرین بحران اور عالمی امن اور سیکیورٹی کے حصول کے لیے بحران کے سیاسی حل تک پہنچنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کے بارے میں بات چیت کی گئی۔
فریقن نے خطے اور دنیا میں سلامتی اور استحکام اور خوشحالی یقینی بنانے کے لیے کثیر الجہتی اقدامات تیز کرنے، حکومتوں اور سول سوسائٹی کے اداروں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزارت خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن داود بھی موجود تھے۔

شیئر: