پاکستان کے صدر عارف علوی نے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 57 ایک کے تحت نو اپریل بروز اتوار پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی صوبائی اسمبلیوں کے لیے انتخابات کا اعلان کر دیا ہے۔
پیر کو ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ایکٹ کے سیکشن 57 دو کے تحت الیکشن کا پروگرام جاری کرے۔
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مدت مکمل ہونے سے سے قبل پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کر دی تھیں۔
مزید پڑھیں
-
پنجاب الیکشن،صدر کی چیف الیکشن کمشنر کو ہنگامی ملاقات کی دعوتNode ID: 743886
-
انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں،الیکشن کمیشن کا صدر کو خطNode ID: 744346
صدر عارف علوی کی جانب سے یہ اعلان الیکشن کمیشن کو انتخابات سے متعلق مشاورت کی دعوت دینے کے بعد آیا ہے جس میں شرکت سے الیکشن کمیشن نے معذرت کی تھی۔
ایوان صدر کے پریس ونگ کے بیان کے مطابق صدر عارف کا کہنا تھا کہ انہوں نے آئین کے تحفظ اور دفاع کا حلف لیا ہے۔
’چونکہ کسی بھی عدالتی فورم کی جانب سے کوئی حکم امتناع نہیں، لہٰذا، سیکشن 57 ایک کے تحت صدر اختیار کے استعمال میں کوئی رکاوٹ نہیں۔‘
صدر نے مزید کہا کہ آئین اور قانون 90 دن سے زائد کی تاخیر کی اجازت نہیں دیتا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گورنر صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد 90 دن کے اندر اندر الیکشن کی تاریخ مقرر کرنے کی اپنی آئینی ذمہ داریاں ادا نہیں کر رہے۔‘
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں انتخابات کی تاریخ دے دی
صدر مملکت نے الیکشن ایکٹ 2017 ء کے سیکشن 57 ایک کے تحت 9 اپریل بروز اتوار پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی صوبائی اسمبلیوں کیلئے انتخابات کا اعلان کردیاhttps://t.co/Gr3iBpm8L2
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) February 20, 2023