سعودی انڈسٹریل ڈویلپمنٹ فنڈ نے 14 ارب ریال کے قرضوں کی منظوری دی
چھوٹے اور درمیانے درجے کے انٹرپرائزز نے 87 قرضے حاصل کیے ہیں (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی انڈسٹریل ڈویلپمنٹ فنڈ نے 2022 میں صنعت، توانائی، کان کنی اورلاجسٹکس کے شعبوں میں 14 ارب ریال کے 111 قرضوں کی منظوری دی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی انڈسٹریل ڈویلپمنٹ فنڈ نے انکشاف کیا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے انٹرپرائزز نے 87 قرضے حاصل کیے جو منظور شدہ قرضوں کا 79 فیصد ہیں جب کہ 40 قرضے فیکٹریوں کو فراہم کیے گئے۔
صنعت کے شعبے نے 13.4 بلین ریال جب کہ لاجسٹک سیکٹر نے 552 ملین ریال کے پانچ قرضے لیے۔
توانائی کے شعبے نے 225 ملین ریال کے دو قرضے جب کہ مائیننگ سیکٹر نے 55 ملین ریال مالیت کے دو قرض لیے۔
سعودی انڈسٹریل ڈویلپمنٹ فنڈ کے آغاز کے بعد کلائنٹس کو منظور شدہ قرضوں کی مالیت 2022 میں 180.6 بلین ریال سے تجاوز کر گئی جب کہ قیام کے بعد سے تقسیم کی گئی مجموعی رقم 142 بلین ریال پہنچ گئی۔
سعودی انڈسٹریل ڈویلپمنٹ فنڈ نے پچھلے سال نئے انیشیٹوز اور پروگراموں کا آغاز کر کے اختتام کیا۔ ان میں صنعتی سرمایہ کاری فنڈ کمپنی، مسابقتی تیز رفتار صنعت اور معدنی وسائل کی وزارت کے تحت فنانسنگ ٹریکس کی سہولت فراہم کی۔