قبائلی تعصب کی دعوت دینے والے افراد گرفتار
’معاشرے کی اتحاد و اتفاق کو نقصان پہنچانے کے الزام میں انہیں گرفتار کیا گیا ہے‘ (فوٹو: سبق)
سعودی سیکیورٹی ادارے نے کہا ہے کہ ریاض، حائل اور شمالی حدود میں متعدد افراد کو قبائلی تعصب کو پروان چڑھانے والے نشانات اور پرچم استعما لکرنے پر گرفتار کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد نے اپنی گاڑیوں پر قبائلی تعصب کی دعوت دینے والے پرچم چسپاں کر رکھے تھے‘۔
’ملک کی وحد ت اور یکجہتی کو متاثر کرنے اور معاشرے کی اتحاد و اتفاق کو نقصان پہنچانے کے الزام میں انہیں گرفتار کیا گیا ہے‘۔
’مذکورہ افراد سے تفتیش جاری ہے جبکہ ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے پر انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔