Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الاحسا میں دکان میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

’آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ دکان میں موجود سامان خاکستر ہو گیا ہے‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
محکمہ شہری دفاع کی ٹیموں نے الاحسا میں واقع ایک دکان میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ دکان میں موجود سامان خاکستر ہو گیا ہے۔‘
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ’اطلاع ملی کہ الاحسا کے محلے عین نجم میں ایک دکان میں آگ لگ گئی ہے۔‘
’شہری دفاع کی متعدد ٹیمیں فوری طور پر متحرک ہوئیں اور ریکارڈ وقت میں موقع پر پہنچ گئیں۔‘
’شہری دفاع کی ٹیم نے سب سے پہلے آگ کے دائرے کو تنگ کر کے خطرے کو محدود کردیا۔ بعد ازاں ریکارڈ وقت میں آگ پر قابو پا لیا۔‘
محکمے نے کہا ہے کہ ’آتشزدگی کا سبب شارٹ سرکٹ ہے جبکہ تفتیش کرنے پر معلوم ہوا کہ دکان میں سلامتی کے اصولوں کی پابندی نہیں تھی۔‘

شیئر: