سعودی فٹبال کلب النصر نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر یوم تاسیس پر سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سمیت کئی کھلاڑیوں کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں انہیں یوم تاسیس پر جشن مناتے دکھایا گیا ہے۔
العربیہ اور النصر کے ٹوئٹر اکاونٹ کے مطابق پرتگالی سٹار اور پانچ بار دنیا کے بہتر کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو نے النصر کلب کے دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ سعودی لباس میں جشن منایا۔
کرسٹیانو رونالڈو نے تلواروں کے روایتی سعودی رقص ’العرضہ‘ میں حصہ لیا۔ وڈیو میں پرتگالی سٹار کو سعودی قہوہ پیتے ہوئے، عوامی گیتوں پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
لابسيـن العز والطالـة لبـوس#يوم_التأسيس pic.twitter.com/qACxqrxh5X
— نادي النصر السعودي (@AlNassrFC) February 22, 2023