Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الاحسا میں ٹریفک معطل کرنے کے الزام میں مقامی شہری گرفتار

شہری گاڑیوں کے درمیان خطرناک انداز میں بھاگنے کی کوشش کر رہا تھا ( فوٹو: عکاظ)
سعودی محکمہ امن عامہ نے کہا ہے کہ’ الاحسا کمشنری میں ٹریفک کو معطل کرنے والے مقامی شہری کو گرفتارکیا گیا ہے‘۔
عکاظ اخبار کے مطابق محکمہ امن عامہ نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ’سبز لباس میں ایک مقامی شہری پولیس کی گاڑی سے فرار ہوکر گاڑیوں کے درمیان خطرناک انداز میں بھاگنے کی کوشش کر رہا تھا تاہم فرار کی کوشش ناکام بنا دی گئی‘۔
الاحسا پولیس نےملزم کو گرفتار کرکے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا۔
العربیہ نیٹ کے مطابق پولیس نے عجیب لباس میں ایک شخص کو گرفتار کیا مگر اس نے پولیس کی گاڑی سے فرار ہونے کی کوشش کی اور ٹریفک میں خلل ڈالا تاہم پٹرولنگ پولیس اسے دوبارہ پکڑنے میں کامیاب ہوگئی۔
علاوہ ازیں القصیم پولیس نے بریدہ میں ٹریفک معطل کرنے اور راہگیروں کو تنگ کرنے والے سعودی شہری کو گرفتار کیا ہے۔

شیئر: