کھجوروں کی برآمدات میں 5.4 فیصد اضافہ
اتوار 26 فروری 2023 14:49
’2022 کے دوران ایک بلین 280 ملین ریال مالیت کی کھجوریں بیرون ملک روانہ کی گئی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں کھجوروں کی برآمدات میں 5.4 فیصد سالانہ اضافہ ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق 2021 کے مقابلے میں 2022 کے دوران ایک بلین 280 ملین ریال مالیت کی کھجوریں بیرون ملک روانہ کی گئی ہیں۔
قومی مرکز برائے کھجور نے کہا ہے کہ ’2016 سے 2022 تک کھجوروں کی برآمدات میں 121 فیصد اضافہ ہوا ہے‘۔
’سعودی عرب کی کھجوریں دنیا بھر میں پسند کی جاتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں کے کاروبار میں ترقی ہو رہی ہے‘۔
مرکز نے کہا ہے کہ ’اس وقت سعودی عرب 116 ممالک کو کھجوریں برآمد کرتا ہے‘۔
مرکز نے کہا ہے کہ ’2016 میں 579 ملین ریال مالیت کی کھجوریں برآمد کی گئیں، 2017 میں 702 ملین ریال، 2018 میں 755 ملین ریال، 2019 میں 865 ملین ریال، 2020 میں 927 ملین ریال، پھر 2021 میں ایک بلین 215 ریال مالیت کی کھجوریں برآمد ہوئی ہیں‘۔