Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب سے چالیس ٹرکوں پر مزید امدادی سامان شمالی شام روانہ

سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات نے چالیس ٹرکوں پر مزید امدادی سامان شمالی شام روانہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق 22 ٹرک سرحدی چیک پوسٹ باب الھوی اور دیگر 22 ٹرک دوسری سرحدی چیک پوسٹ باب الحمام کے راستے شام پہنچے ہیں۔
شمالی شام بھیجے جانے والے 44 ٹرکوں پر پچاس ہزار کمبل، بیس ہزار گدے اور دوسو ٹن کوئلہ لدا ہوا ہے۔ اس سے تین لاکھ 25 ہزار افراد کو فائدہ پہنچے گا۔

امدادی سامان سے تین لاکھ 25 ہزار افراد کو فائدہ پہنچے گا (فوٹو: ایس پی اے)

شام میں ان دنوں شدید سردی پڑ رہی ہے۔ کوئلے جلا کر ان سے گرماہٹ حاصل کی جائے گی۔
امدادی سامان پروگرام کے مطابق شام کی شمال مشرقی کمشنریوں حلب اور ادلب  کے گیارہ مقامات پر تقسیم کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ شاہ سلمان مرکز اس سے قبل 70 ٹرکوں کے ذریعے 240 ٹن امدادی سامان شام میں زلزلہ زدگان کےلیے بھیج چکا ہے۔

شیئر: