کاروباری ہفتے کے آخری روزپاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعے کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 6.63 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 278.46 روپے ہوگئی ہے۔
خیال رہے گذشتہ روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 18.98 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 285.09 روپے پر پہنچ گئی تھی۔
جمعہ تین مارچ کو پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74.19، اماراتی درہم 75.81، بحرینی دینار 738.57، عمانی ریال 723.30، کویتی دینار 906.98 اور قطری ریال کی قیمت 76.32 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 280 اور قیمت فروخت 282.8 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 74.2 اور قیمت فروخت 74.9 روپے جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 76.2 اور قیمت فروخت 76.95 روپے رہی۔