Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں حجر اسود کی مرمت کا کام مکمل کرلیا گیا

’حجر کی مرمت کا کام رمضان المبارک کی آمد کی تیاریوں کے ضمن میں ہوا ہے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
حرمین شریفین انتظامیہ نے حجر اسود کی مرمت کا کام مکمل کرلیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق حجر کی مرمت کا کام رمضان المبارک کی آمد کی تیاریوں کے ضمن میں ہوا ہے۔
انتظامیہ میں مینٹیننس شعبے کے سربراہ ڈاکٹر سعد بن محمد المحیمید نے کہا ہے کہ ’انتہائی جدید ٹیکنالوجی اور ماہرین کی ٹیم کی مدد سے حجر اسود کی مرمت کا کام کیا گیا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’حرمین انتظامیہ وقفے وقفے حجر اسود ، مقام ابراہیم اور دیگر شعائر  کی مرمت کا کام کرواتی ہے‘۔

شیئر: