Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفا انڈر17کے ڈراز میں رونالڈو کی شرکت متوقع

نئی دہلی .... فیفا کے انڈر 17ورلڈ کپ کے ڈراز 7جولائی کو ممبئی میںہونگے۔ آل انڈیا فٹبال فیڈریشن نے اسے مزید شاندار طریقے سے منعقد کرانے کیلئے ریئل میڈرڈ کے سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو سے رابطہ کیا ہے اگر بات چیت کامیاب رہی تو پرتگالی فارورڈ ورلڈ کپ ڈراز میں شرکت کرینگے۔ ہندوستانی فٹبال فیڈریشن کے صدر پرافل پاٹل نے کہا کہ ہم رونالڈو کے ایجنٹ سے بھی رابطے میں ہیں۔ اگر انہیں 7جولائی کو کوئی مصروفیت نہ ہوئی تو وہ ممبئی میں اس قرعہ اندازی میں شریک ہونگے۔ منتظمین پہلے ہی اس بات کی تصدیق کرچکے ہیں کہ اکتوبر سے اس مقابلے کے ٹکٹ کی فروخت شروع ہوجائیگی۔ ریئل میڈرڈ کے ساتھ رونالڈو کا سیزن 4جون کو ختم ہورہا ہے جب وہ یوفا چیمپیئنز لیگ کا فائنل جوونٹس کی ٹیم کیخلاف کھیلیں گے۔ وہاں سے وہ کنفیڈریشن کپ2017ءکے لئے روس جائیںگے۔ یہ مقابلہ 17جون کو شروع ہوکر 2جولائی کو ختم ہوگا۔

شیئر: