عام طور پر موبائل خریدتے وقت ہر کسی کی کوشش ہوتی ہے کہ ایسا فون لیا جائے جو جیب پر زیادہ بھاری نہ ہو۔ ان کے بارے میں رپورٹس چھپتی رہتی ہیں اور انٹرنیٹ پر بھی فوراً تفصیلات مل جاتی ہیں لیکن کچھ موبائل فون ایسے بھی ہیں جن کے بارے میں زیادہ تفصیلات دستیاب نہیں ہوتیں۔ یہ وہ سیٹس ہوتے ہیں جن کو خدیدنے والوں کی خواہش ہوتی ہے کہ کاش وہ مزید مہنگے ہوتے اور آج انہی کی بات ہو گی۔
مزید پڑھیں
-
چینی سمارٹ فون کمپنی شیومی نے ایپل کو کیسے پیچھے چھوڑ دیا؟Node ID: 583571
-
’دھندلی ویڈیو کال‘، گوگل پکسل 7 سیریز کے صارفین پریشانNode ID: 734241
عربی میگزین الرجل کی رپورٹ میں ایسے بیش قیمت اور پرتعیش موبائل فونز کے بارے میں بتایا گیا ہے جو سونے سے بنے ہیں اور ان میں ہیرے بھی جڑے ہیں۔ یہ موبائل کن کمپنیز کے ہیں اور ان کی قیمت کیا ہے اس بارے میں بھی تفصیلات بتائی گئی ہیں۔
فالکن سپر نووا آئی فون سکس پِنک
یہ دنیا کا سب سے مہنگا موبائل فون ہے جس کی قیمت چار کروڑ 85 لاکھ ڈالر ہے۔ یہ ایپل نے 2004 میں متعارف کرایا تھا یہ مکمل طور پر سونے کا بنا ہوا ہے اور اس کی پشت پر گلابی رنگ کا بڑا ہیرا بھی جڑا ہوا ہے۔