وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2023 کی منظوری دے دی ہے۔ رواں سال پاکستان سے مکمل کوٹہ کے تحت ایک لاکھ 79 ہزار سے زائد عازمین حج حجاز مقدس کا سفر کریں گے۔
جمعرات کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ نے وزارت مذہبی امور کی جانب سے بھیجی گئی حج پالیسی 2023 کی سمری کی باضابطہ منظوری دے دی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے حجاج کرام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں سعودی حکام سے جلد از جلد رابطہ کر کے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے۔
مزید پڑھیں
-
70 ہزار سے زیادہ داخلی عازمین حج نے رجسٹریشن کرالیNode ID: 733261
-
ڈالر میں ادائیگی پر حکومت کی 50 فیصد حج کوٹہ مقرر کرنے کی تجویزNode ID: 747826