۔۔ سعودی محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے ڈیجیٹل اقامہ ضرورت پڑنے پرمتعلقہ سیکیورٹی اداروں کو دکھایا جاسکتا ہے؟
سوال کے جواب میں جوازات کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل اقامہ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے فراہم کردہ نئی سہولت ہے جو مملکت میں مقیم کسی بھی غیرملکی کی شناخت ہوتی ہے۔
کسی بھی سیکیورٹی اہلکار کے طلب کرنے پراسے ڈیجیٹل اقامہ دکھایاجاسکتا ہے۔ ڈیجیٹل اقامہ وزارت داخلہ کے ذیلی ادارے کی جانب سے جاری کیاگیا ہے جو سرکاری شناختی دستاویز ہی ہے۔
واضح رہے حال ہی میں سعودی وزارت داخلہ نے غیرملکیوں کے لیے ڈیجیٹل اقامہ کارڈ کی سہولت فراہم کی ہے۔ اگرچہ توکلنا ایپ اورابشر پرڈیجیٹل اقامہ کافی عرصہ قبل اپ لوڈ کیا تھا تاہم اسے متعلقہ اداروں کو پیش نہیں کیاجاسکتاتھا۔
اب وزارت داخلہ کی جانب سے غیرملکیوں کویہ سہولت فراہم کی گئی ہے کہ وہ اپنے اسمارٹ فونز پرابشرایپ کے ذریعے ڈیجیٹل اقامہ کارڈ کومطلوبہ ادارے کوپیش کرسکیں۔
ابشرایپ کے ذریعے ڈیجیٹل اقامہ ڈاؤن لوڈ کرنے کے طریقہ کارکو بھی انتہائی سادہ اورآسان رکھا گیاہے۔ اپنے اسمارٹ فون پرابشرایپ انسٹال کرنے کے بعد اس میں لاگ ان کیا جائے۔
ایپ پرلاگ ہونے کے ساتھ ہی ڈیجیٹل اقامہ کے آپشن کو کلک کریں جس کے ساتھ ہی ڈیجیٹل اقامہ کارڈ کااوپن ہوجائے جائے۔ ڈیجیٹل اقامہ کارڈ کے نیچے ڈرائیونگ لائسنس اورگاڑی کا استمارہ ’ملکیتی کارڈ‘ بھی فراہم کیا گیا ہے۔
ابشر کی انتظامیہ کی جانب سے یہ سہولت فراہم کی گئی ہے کہ ابشرایپ سے لاگ آوٹ ہونے کے بعد بھی آپ ڈیجیٹل اقامہاوپن کرسکتے ہیں اس کےلیے ہربار ابشرایپ پرلاگ ان کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
ڈیجیٹل سروسز کی فراہمی سے شہریوں اورمقیم غیرملکیوں کوکافی سہولت ہوئی(فوٹو، ٹوئٹر)
ابشرایپ سے لاگ آؤٹ کیے جانے کے بعد اگرڈیجیٹل اقامہ کواوپن کرنا ہوتواس کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ آف لائن ہونے کی صورت میں اسمارٹ فون پرموجود ابشرایپ کواوپن کرنے کےبعد ڈیجیٹل اقامہ کے آپشن کو کلک کرنے کے اقامہ کارڈ اسکرین پرظاہرہوجائے گا۔
وہ افراد جو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مملکت میں مقیم ہیں انکے اقامہ کارڈ بھی ابشرایپ پرموجود ہوتے ہیں جس کےلیے ’اہل خانہ کا اقامہ‘ کے آپشن کوکلک کیاجائے جس کے ساتھ ہی ڈیجیٹل اقامہ کارڈ اوپن ہوجائے گا۔
ڈیجیٹل اقامہ کارڈ پرتاریخ انتہا یعنی اقامہ کارڈ کی ایکسپائری بھی درج کی جاتی ہے جبکہ روایتی کارڈ پراقامہ کی ایکسپائری تاریخ کا اندراج نہیں کیاجاتا۔
روایتی اقامہ کارڈ پرایکسپائری کی تاریخ درج نہ کیے جانے کی بنیادی وجہ کارڈ کوسالانہ بنیاد پرپرنٹ نہ کرنا ہے۔ اقامہ کی سالانہ تجدید کے بعد ابشراکاونٹ پریہ سہولت فراہم کی جاتی تھی جس کے ذریعے اقامہ کی تجدید کے بعد اس کی ایکسپائری کی تصدیق کی جاسکتی تھی۔
ڈیجیٹل اقامہ کارڈ کے ذریعے یہ سہولت فراہم کی گئی ہے کہ اقامہ کی ایکسپائری کےلیے ہربار ابشرپلیٹ فارم پرلاگ ہونے کی ضرورت نہیں ہوتی۔