Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نجکاری پروگرام میں سرمایہ کاری 50 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی

17 شعبوں میں 200 منصوبوں میں سرمایہ کاری جا ری ہے (فوٹو: ایس ہی اے)
سعودی عرب کے وزیر خزانہ اور نیشنل سینٹر فار پرائیویٹائزیشن پروجیکٹس کے چیئرمین محمد الجدعان نے انکشاف کیا ہے کہ پرائیویٹائزیشن پروگرام میں سرمایہ کاری 50 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سیول میں جنوبی کوریا کی کمپنیوں کے ساتھ مذاکرات کے دوران الجدعان نے نشاندہی کی کہ 17 شعبوں میں 200 منصوبوں میں سرمایہ کاری جا ری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پروگرام کی پائپ لائن میں مزید 300 پروجیکٹس بھی شامل ہیں جو فی الحال زیرغور ہیں۔
سعودی وزیر خزانہ نے کہا کہ ’ اگرچہ حکومت نے حالیہ دنوں سرکاری اور نجی شعبوں کے درمیان نجکاری اور شراکت داری کا سفر شروع کیا ہے اور مختصر مدت کے دوران اہم اہداف حاصل کیے ہیں‘۔
یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب مملکت کے نجکاری پروگرام نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران 30 منصوبوں کی نجکاری مکمل کی ہے۔
محمد الجدعان نے کہا کہ ’مملکت نے سرکاری اور نجی شعبوں کے درمیان نجکاری اور شراکت داری کے منصوبوں کے لیے ایک جدید فریم ورک اپنایا ہے جو لچکدار اور بین الاقوامی بہترین طریقوں پر مبنی ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’سعودی عرب مملکت میں جنوبی کوریا کی مزید کمپنیوں کی موجودگی کا خواہاں ہے تاکہ نجکاری اور شراکت داری کے پروگرام میں ان کی متعلقہ مہارت اور وسائل سے استفادہ کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور قریبی تعلقات کو مستحکم کیا جا سکے‘۔
 ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب اور جنوبی کوریا نے گذشتہ نومبر میں قابل تجدید توانائی، صاف ہائیڈروجن اور بجلی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔
یہ اعلان گذشتہ سال دو نومبر کو سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان اور جنوبی کوریا کے وزیر تجارت، صنعت اور توانائی لی چانگ یانگ کے درمیان ہونے والی ورچوئل میٹنگ کے دوران سامنے آیا تھا۔

شیئر: