Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 مملکت میں نجکاری  کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ، وزیر خزانہ

وزارت صحت کے ایکسرے کے شعبے میں نجکاری کی جائے گی (فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا ہے کہ نجکاری کے حوالے سے جامع منصوبہ بندی مرتب کرلی گئی ہے اس ضمن جلد ہی 160 منصوبے پیش کیے جائیں گے ۔   
اخبار 24 کے مطابق وزیر خزانہ نے اطمینان دلایا کہ تمام سرکاری ہسپتال اور طبی مراکز کی نجکاری نہیں ہو گی ۔ یہ بات سب لوگوں کو معلوم ہونی چاہئے کہ سرکاری صحت اداروں کے کچھ شعبوں کی نجکاری ہو گی جن میں ایکسرے کا شعبہ بھی شامل ہے جسے پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کیا جائے گا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام صحت اداروں کی نجکاری  کا کوئی منصوبہ نہیں ۔ وزیر خزانہ نے ’مالیاتی استحکام سیمینار‘ سے خطاب کرتے ہوئےمزید  کہا کہ فراہمی و نکاسی آب کے سیکٹر نے نجکاری کی کارروائی کے حوالے سے اچھا خاصہ مرحلہ طے کرلیا ہے ۔ آئندہ برس اسے بڑے پیمانے پر نافذ کیا جائے گا ۔  
وزیرخزانہ نے بتایا کہ مختلف شعبوں کی نجکاری کی سکیمیں نافذ کی جارہی ہیں ۔ ان میں تعلیم کا شعبہ اور لاجسٹک خدمات  شامل ہیں ۔ آئندہ مرحلے میں ان دونوں شعبوں کی نجکاری کا کام بڑے پیمانے پر ہو گا ۔  

شیئر: