ریاض ..... وزارت بلدیات ، ترقیاتی امو ر کے اعلی ادارے کے تعاون سے شہر کے وسطی علاقے میں 7 ہزار گاڑیو ںکےلئے اسمارٹ پارکنگ کا منصوبہ مرتب کیا جارہا ہے ۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسمارٹ پارکنگ کی تعمیر العلیا بلدیہ کے تحت ہوگی جو شہر کے وسطی علاقے کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا ۔ اسمارٹ پارکنگ کی تعمیر کے حوالے سے نجی سیکٹرمیں منصوبہ بندی کی جارہی ہے ۔پارکنگ سے شاہ فہد ، العلیا اور مکہ مکرمہ شاہراہ پرلوگوں کو سہولت ہو گی جہاں 7 ہزار سے زائد گاڑیوں کی پارکنگ مہیا ہو گی ۔