Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصری وزیرخارجہ کی فلسطینی رہنما مروان برغوی کی اہلیہ سے ملاقات

فلسطینی مسائل کی حمایت میں مصری کوششوں و یکجہتی پر اظہار ممنونیت۔ فوٹو گیٹی امیج
مصری وزیر خارجہ سامح شکری نے اسرائیل کی قید میں فلسطینی سیاستدان  اور الفتح  تنظیم کی اہم شخصیت مروان برغوتی کی اہلیہ فدویٰ برغوتی سے قاہرہ میں وزارت خارجہ  میں ملاقات کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس ملاقات کے دوران وزیر خارجہ نے مقبوضہ علاقوں میں امن کو فروغ دینے اور امن عمل بحال کرنے کے لیے مصر کی انتھک کوششوں کا ذکر کیا۔
وزارت کے ترجمان احمد ابو زید نے کہا کہ ملاقات کا مقصد مشرقی بیت المقدس کو دارالحکومت بنانے کے لیے فلسطینی عوام کی  آزاد ریاست کے قیام کے لیے جائز خواہشات کو پورا کرنا ہے۔
 احمد ابو زید نے مزید بتایا ہے کہ  مصر کے وزیر خارجہ نے اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی بہبود کے لیے مصر کی حمایت کی تصدیق کی ہے۔
ملاقات کے موقع پر فدویٰ برغوتی نے مختلف سطحوں پر فلسطینی مسائل کی حمایت میں مصری کوششوں اور فلسطینی قیدیوں کے ساتھ  یکجہتی کے لیے ممنونیت کا اظہار کیا۔
مصری وزیر خارجہ کے ساتھ یہ ملاقات اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی جانب سے اپنے حقوق کے لیے چلائی گئی ایک مہم کے ہوئی ہے جو کہ 14 فروری سے شروع ہوئی تھی۔

فلسطین کا مسئلہ عرب دنیا میں ایک مرکزی مقام رکھتا ہے۔ فوٹو گیٹی امیج

فلسطینی قیدیوں کے حقوق کی تنظیموں نے کہا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی ممکنہ طور پر بھوک ہڑتال شروع کرنے کا اعلان کریں گے۔
اسرائیل کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے  وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ عرب دنیا میں ایک مرکزی مقام رکھتا ہے اسی وجہ سے مصر نے فلسطینی عوام کی حمایت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

شیئر: