قومی تبدیلی پروگرام کی کامیابیاں اجاگر کرنے کےلیے ریاض میں فورم
پہلے سیشن سے سعودی وزرا اور دیگر عہدیداروں نے خطاب کیا ( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وژن 2030 کے قومی تبدیلی پروگرام نے 2016 سے لے کر اب تک اس سکیم کی اہم کوششوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایک فورم کا انعقاد کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق پروگرام کمیٹی کے چیئرمین محمد التویجری نے کہا کہ ’یہ پروگرام بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، عوامی، نجی اور غیر منافع بخش شعبوں کے لیے وژن 2030 کو پورا کرنے کے لیے ایک سازگار ماحول کو فروغ دینے کی کوشش کرتا ہے‘۔
انہوں نے قومی تبدیلی کو حاصل کرنے کے لیے تمام سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ کارپوریٹ اور غیر منافع بخش شعبوں کی جانب سے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔
پہلے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر برائے سرمایہ کاری خالد الفالح، وزیر بلدیات، دیہی امور اور ہاؤسنگ ماجد الحقیل اور نائب وزیر برائے ماحولیات، پانی اور زراعت منصور المشیطی نے مملکت میں انفراسٹرکچر اور سرمایہ کاری کی حقیقت پر تبادلہ خیال کیا۔
دوسرے سیشن میں وژن 2030 کے ذریعے مملکت کی قانون سازی میں بنیادی اصلاحات اور ایڈجسٹمنٹ پر توجہ مرکوز کی گئی۔
فورم کے اختتام پر محمد التویجری نے قومی تبدیلی کے پروگرام کے اندر متعدد اداروں بشمول وزارتوں، باڈیز اور اداروں کی کوششوں کو تسلیم کیا۔
فورم میں پیش کیے گئے ایوارڈز میں 2022 کا شاندار کارکردگی کا ایوارڈ، ڈیجیٹل سروسز کے ذریعے گورنمنٹ پرفارمنس ایکسی لینس ایوارڈ، پرائیویٹ سیکٹر ایمپاورمنٹ کنٹری بیوشن ایوارڈ، دی واٹر ڈیسیلینیشن ریکارڈ اچیومنٹ ایوارڈ، مملکت کا رضاکار ایوارڈ، یو این ای گورنمنٹ انڈیکس پروگریس ایوارڈ اور اقتصادی شرکت کی شرح کا ہدف ایوارڈ سعودی فیمیل پارٹیسپیشن ریٹ ٹارگٹ ایوارڈ شامل ہیں۔
یہ فورم پروگرام کی سالانہ رپورٹ کے اجرا کے ساتھ موافق ہے جس میں شاندار کوششوں اور کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔
پروگرام نے انصاف کی خدمات کی ترقی، ماحولیات کے تحفظ، پائیدار خوراک اور پانی کی حفاظت کو یقینی بنانے، کمیونٹی کی ترقی کو فروغ دینے اور غیر منافع بخش شعبے کو ترقی دینے، ہدف بنائے گئے گروپوں کو لیبر مارکیٹ میں داخل ہونے کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل تبدیلی کو فعال اور بااختیار بنانے میں پیش رفت ریکارڈ کی ہے۔