سعودی عرب میں ایک ننھے عمرہ زائر کو احرام پہننے میں مدد دینے والے سیکیورٹی اہلکار کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
العربیہ کے مطابق وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسجد الحرام میں ایک سیکیورٹی اہلکار ایک بچے کو احرام کی چادر پہنانے میں مدد دے رہا ہے۔ بچہ احرام پہن کر اپنے والد کے ساتھ خوشی خوشی جاتا نظر آرہا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس اقدام کو کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی اہلکار نے ہم سب کے دل جیت لیے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکار زائرین کی خدمت پر مامور ہیں تاہم ان کے انسانیت نواز کردار کو سراہنا سب کا فرض ہے۔
سیکیورٹی اہلکار دھوپ اور گرمی میں ڈیوٹی دے کر زائرین کی سلامتی کو یقینی بنائے ہوئے ہیں جبکہ وہ مختلف حوالوں سے ان کی خدمت بھی کر رہے ہیں۔