سعودی عرب کے باحہ ریجن میں ایک شاہراہ پر گاڑی الٹنے سے 8 افراد زخمی ہوگئے
ہلال احمر کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچ گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔
عاجل ویب کے مطابق باحہ ریجن میں ہلال احمر نے بدھ کو بیان میں کہا کہ ’الجوفا چوراہے پر المندق کے علاقے میں گاڑی الٹنے کی اطلاع ملتے ہی ہلال احمر کی چھ ٹیمیں روانہ کی گئیں‘۔
ہلال احمر کا کہنا ہے کہ ’8 افراد حادثے میں زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو کنگ فہد ہسپتال اور المندق ہسپتال میں داخل کردیا گیا، ایک کی حالت نازک ہے‘۔