Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ کلاک ٹاور کو بادلوں نے ڈھانپ لیا، دلکش مناظر سوشل میڈیا پر وائرل

سعودی عرب مکہ مکرمہ میں مکہ کلاک ٹاور کو بادلوں نے ڈھانپ لیا،  دلکش مناظر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
یوں محسوس ہوتا ہے کہ بادلوں کے جھرمٹ میں  کلاک ٹاور سے روشنی نکل رہی ہے۔
پروفیشنل فوٹو گرافروں نے یہ مناظر کیمروں میں قید کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کیے ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سوشل میڈیا صارفین نے ان تصاویر کو ’حیرت انگیز شاہکار‘ قرار دیا ہے۔

مکہ کلاک کا افتتاح 2008 میں ماہ رمضان کے دوران ہوا تھا( فوٹو: العربیہ)

یاد رہے کہ مکہ مکرمہ کے ٹاور پر نصب کلاک کا افتتاح 2008 میں ماہ رمضان کے دوران ہوا تھا۔
کلاک کی لمبائی 40 میٹر جبکہ اونچائی 400 میٹر ہے۔ چاروں سمتوں سے اس گھڑی کو دیکھا جا سکتا ہے۔ مجموعی وزن 36 ہزار ٹن ہے۔
 کلاک کے اوپر ’اللہ‘ نمایاں شکل میں تحریر ہے۔ اس کے درمیان میں تلوار اور کھجور بنی ہوئی ہے۔ 

شیئر: