Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مستونگ میں دھماکہ، 4 ایف سی اہلکار زخمی

   مستونگ.... اسپلنجی کے علاقے میں سڑک کے کنارے نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے سیکیورٹی فورسز کے 4 اہلکار زخمی ہو گئے۔ ایف سی کی گاڑی مستونگ میں معمول کی گشت پر تھی کہ اسپلنجی کے علاقے میںسڑک کے کنارے نصب دھماکہ خیز مواد کی زد میں آ گئی۔ گاڑی میں موجود 4 ایف سی اہلکار زخمی ہو گئے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے چاروں اہلکاروں کو طبی امداد کےلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔واضح رہے کہ مستونگ میں ڈپٹی چیرمین سینیٹ مولانا عبد الغفور حیدری کے قافلے پر خود کش حملہ ہوا تھا جس میں 30 افراد شہید اور 37 زخمی ہو گئے تھے۔

شیئر: