Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریڈ سی فرنٹ کے لیے ترقیاتی منصوبہ

سال رواں 3 ریزورٹس اور الاقوامی ہوائی اڈے کا پہلا مرحلہ مکمل ہوجائے گا(فوٹو، ٹوئٹر)
بحراحمر کمپنی کا کہنا ہے کہ ریڈ سی فرنٹ کے حوالے سے 27 ارب ریال مالیت اور امالا کمپنی کے حوالے سے 13 ارب ریال کے ٹھیکے دے دیے گئے۔ 
بحراحمر انٹرنیشنل کمپنی نے 2023 کے دوران مزید 5 ارب ریال کے ٹھیکے دیےاور سال رواں کے دوران تقریبا 25 ارب ریال کے مزید ٹھیکے جاری کرنے کا ارادہ ہے۔ 
کمپنی میں پرچیزنگ ڈیپارٹمنٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد الفردان نے کہا کہ ’ہماری کمپنی ملکی اور بین الاقوامی تعمیراتی کمپنیوں کو مزید ٹھیکے دینے کے لیے کوشاں ہے۔ اب تک 70 فیصد ٹھیکے سعودی کمپنیوں کو دیے گئے ہیں۔‘

اب تک 70 فیصد ٹھیکے سعودی کمپنیوں کو دیے گئے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر) 

’کمپنی چاہتی ہے کہ سعودی عرب میں پرائیویٹ سیکٹر کے سرمایہ کاروں، ٹھیکے داروں اور درآمد کرنے والے تاجروں کے ساتھ  اچھے تعلقات استوار ہوں۔ پروجیکٹ میں مہیا امکانات سے متعارف کرانے کی سکیم کا اصل مقصد یہی ہے‘۔ 
دوسری جانب کمپنی میں سیلز ڈپارٹمنٹ اور کاروبار نیز لاگت کےادارے کے سربراہ ایڈوارز نےتوجہ دلائی ہے کہ بحر احمر کمپنی اور امالا کمپنی میں تعمیرات کے شعبے میں بڑے مواقع ہیں۔
مختلف کمپنیاں بنیادی ڈھانچے، رفاح عام کے وسائل، سمندری پروگراموں، عمارتوں کے حوالے سے بہت سارے ٹھیکے لے سکتی ہیں۔
علاوہ ازیں یوٹیلیٹیز، میرین اور سول ورکس، اور عمارت کے فرنٹ، مکینیکل، الیکٹریکل اور پلمبنگ کے کام، فرنشننگ، فکسچر، آلات اور فنشنگ ورکس وغیرہ کے ٹھیکے بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ 
انہوں نے بتایا کہ اس سال پہلے تین ریزورٹس اور بحیرہ احمر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کا پہلا مرحلہ مکمل ہوجائے گا۔ 

شیئر: