Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الخبر سی فرنٹ کے 70 ہزار مربع میٹر رقبے کو جدید بنانے کا منصوبہ

یہ پروجیکٹ سعودی وژن 2030 کے اہداف کا حصہ ہے (فائل فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی عرب میں الشرقیہ ریجن کی میونسپلٹی نے الخبرسی فرنٹ کو جدید خطوط پراستوار کرنے کا ٹھیکہ سعودی پرائیویٹ سیکٹر کو دیا ہے۔
الاقتصادیہ کے مطابق الخبر سی فرنٹ پروجیکٹ کثیر المقاصد ہے۔ اس کے تحت کورنیش الخبر کے 70 ہزار مربع میٹر رقبے پر کاروباری سرگرمیاں ہوں گی۔ 
میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ پروجیکٹ کے تحت کاروباری و تفریحاتی کمپلیکس کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔ کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے والے ریستوران بنائے جائیں گے۔ مارکیٹنگ کمپلیکس اور تفریحاتی پروگرام کرنے والے مراکز ہوں گے۔
میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ یہ پروجیکٹ سعودی وژن 2030 کے اہداف کا حصہ ہے۔ 

شیئر: