Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کا سب سے کم عمرمصنف، کون اور کہاں ہے؟

بچے کا کہنا ہے کہ سائنسدان اورخلا نورد بننے کی خواہش ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات کے 4 سالہ بچے سعید المھیری کا نام دنیا کے کم عمر مصنف کی حیثیت سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا۔ 
الامارات الیوم کے مطابق سعید المھیری نے عربی میں ایک کتاب ’الفیل سعید والدب‘  (خوش ہاتھی اور ریچھ) کے نام سے تحریر کی۔
اس سے قبل اس کی بہن ظبی المھیری اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کراچکی ہے۔ 
یاد رہے کہ سات سالہ ظبی المھیری کا نام دنیا بھر میں سب سے کم عمر پبلشر کی حیثیت سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں آچکا ہے۔
اس نے اپنی پہلی کتاب ’کانت لدی فکرۃ‘ (میرے پاس ایک سوچ تھی) کی ایک ہزار سے زیادہ کاپیاں فروخت کرنے میں کامیابی حاصل کی تھی۔ 
المھیری کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی کتاب میں اپنی ماں اور اپنی فیملی کے ساتھ استوار ہونے والے رشتے پر روشنی ڈالی ہے۔ اس نے دادی سے ملنے کے لیے گھر والوں کے سفر کا تذکرہ کرکے یہ کام انجام دیا۔ 
الظبی کا خواب ہے کہ وہ مستقبل میں خلا نورد اور سائنسدان بنے۔ وہ چاہتی ہے کہ مشتری سیارے کے سرخ نشان کی حقیقت دریافت کرکے دنیا کے  سامنے لائے۔ 
ظبی کا کہنا ہے کہ  اس نے 22 صفحات پر مشتمل  کتاب میں اپنی سوچ کو اجاگر کیا ہے۔ اس نے ایک ماہر آرٹسٹ کی مدد سے کتاب میں پینٹنگز سے بھی مدد لی ہے۔ اس کی آرزو ہے کہ تمام بچےاس کی کتاب کا مطالعہ کریں۔

شیئر: