Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابو ظبی میں خاتون کو واٹس اپ پیغامات 1.3 ملین درہم میں پڑے

عدالت نے ثبوت سامنے آنے پر مدعی خاتون کے حق میں فیصلہ دیا ہے( فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات ابوظبی میں واٹس اپ  کے ذریعے بھیجے جانے والے پیغامات ایک خاتون کو مہنگے پڑ گئے۔ 1.3 ملین درہم ہتھیا لیے گئے۔
الامارات الیوم کے مطابق ابوظبی میں ایک خاتون نے اپنی دو سہیلیوں اور ایک مرد کے خلاف عدالت سے رجوع کرکے 13 لاکھ 64 ہزار 777 درہم دلانے، پانچ فیصد منافع اور دو لاکھ  پچاس ہزار درہم نقصان کی تلافی کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
خاتون  نے موقف اختیار کیا کہ’ اس کے دوستوں نے اس کے  ساتھ فراڈ کیا۔ واٹس اپ کے ذریعے پیغامات بھیج کر دھوکہ دہی کے ذریعے رقم ہتھیالی‘۔
خاتون کی سہلیوں نے واٹس اپ پیغامات کے ذریعے ایک شخص کو رقم دینے کےلیے قائل کیا تھا۔
ابوظبی فیملی اینڈ سول کورٹ نے ثبوت سامنے آنے پر مدعی خاتون کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔
عدالت نے خاتون کی دو سہیلیوں اور ان ایک شخص کو حکم دیا  کہ وہ 13لاکھ  64 ہزار 777 درہم واپس کریں,
علاوہ ازیں دھوکہ دہی سے خاتون کو پہنچنے والے مالی اور ذہنی نقصان کے تدارک کے لیے 20 ہزار درہم معاوضہ بھی دیا جائے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں پانچ فیصد منافع کے طور پر بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

شیئر: