انڈٰین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 16ویں سیزن میں جہاں شائقین کرکٹ دنیا بھر کے کھلاڑیوں کو کھیلتا دیکھ رہے ہیں وہیں اس مرتبہ کی نشریات میں بھی جدت اور نیا انداز دیکھنے میں آ رہا ہے۔
آئی پی ایل کے 16ویں سیزن کے نشریاتی حقوق انڈیا کے سپورٹس چینل سٹار سپورٹس کے ساتھ ساتھ آن لائن سٹریمنگ ایپ جیو سینما کے پاس ہیں۔
مزید پڑھیں
-
آئی پی ایل کے پانچ مہنگے ترین غیر ملکی کھلاڑی کون ہوں گے؟Node ID: 727656
-
’کھیل کر خوشی ہوتی‘، پاکستانی کرکٹرز ویمن آئی پی ایل سے باہرNode ID: 743061
یوں تو انڈٰین کرکٹ کی نشریات میں انگلش کے علاوہ ہندی اور جنوبی انڈیا کی زبانوں جیسے تامل، تیلگو اور ملیالم میں کمنٹری کئی برسوں سے ہو رہی ہے تاہم اس مرتبہ جیو سنیما پر شائقینِ کرکٹ دو نئی زبانوں پنجابی اور بھوجپوری میں بھی کمنٹری سن رہے ہیں۔
پنجابی اور بھوجپوری زبانوں میں کمنٹری آئی پی ایل سمیت کسی بھی پروفیشنل کرکٹ میں پہلی مرتبہ متعارف کی گئی ہیں جنہیں عوام کی بڑی تعداد پسند کر رہی ہے۔
جیو سنیما کے پنجابی کمنٹری کے پینل میں سرن دیپ سنگھ، راہُل شرما، وی آر وی سنگھ، ریتندر سنگھ سوڈھی، سنیل تنیجا، آتُل وسان، گرجیت سنگھ اور پلک شرما شامل ہیں۔
دوسری جانب بھوجپوری کمنٹری کے پینل میں محمد سیف، شیوم سنگھ، غلام حسین، ستیا پرکاش اور ساؤربھ ورما سمیت دیگر کئی کمنٹیٹرز موجود ہیں۔
آئی پی ایل کے پہلے میچ میں ہی بھوجپوری اور پنجابی زبان کی کمنٹری نے غیرمعمولی مقبولیت حاصل کی ہے۔
شائقین کرکٹ دونوں زبانوں کی مزیدار اور دلچسپ کمنٹری کے بارے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔
شاومیا پنجابی کمنٹری کا کلپ شیئر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’جی ہاں، آئی پی ایل میں پنجابی کمنٹری گولڈ ہے۔‘
Yes Punjabi Commentary on IPL is gold pic.twitter.com/wo5R7lnk9X
— SaumyaOnPassiveMode (@MistInTheWind96) March 31, 2023
ٹوئٹر ہینڈل روفل گاندھی نے جیو سینما کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’پنجابی سکور بورڈ اور کبڈی والی مصالحہ دار پنجابی کمنٹری۔ جیو سنیما نے مفت میں اس کا انتظام کر رکھا ہے جو ہاٹ سٹار 1000 روپے میں بھی نہیں دیتا تھا۔‘
Punjabi scorecard aur kabbadi wali spicy Punjabi commentary.
Jio Cinema ne free mein aisa arrangement kar rakha hai, jo hotstar 1000 mein bhi nahi deta tha. pic.twitter.com/eLqyZ6aCyg
— Rofl Gandhi 2.0 (@RoflGandhi_) March 31, 2023
کرک انفو کے صحافی عمر فاروق کالسن نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’انڈیا سے ایک دوست نے آئی پی ایل کی پنجابی زبان میں کمنٹری بھیجی ہے، سواد آ گیا سُن کے مترو، تسی چھا گئے او۔‘
A friend in India shared audio of IPL commentary in the PUNJABI language. Swaad aa gaya sun kay mintroo, tussi cha gaye oo ..
— Umar Farooq Kalson (@kalson) April 2, 2023
ڈوپ جٹ نے پنجابی کمنٹری کے بارے کہا کہ ’بھائی پنجابی کمنٹری بہت پیاری ہے، جب ٹاپلی نے ڈائیو لگائی تو انہوں نے کہا ’مینو لگدا کم زیادہ ودھ گیا۔‘
Punjabi commentary is so cute bhai on topley's dive they said " Mainu lagda kamm zyada vadd gaya"
— Dope (@dope_jatt) April 2, 2023
بھوجپوری کمنٹری کے بارے میں اُجاول سنہا لکھتے ہیں کہ ’بھوجپوری کمنٹری آئی پی ایل میں سب سے بہترین چیز شامل کی گئی ہے۔‘
Bhojpuri commentary is one of the best thing that happened to IPL .#IPLonJioCinema #GTvsCSK #cskvsgt #CSKvGT #bhojpuricommentary #IPL pic.twitter.com/HTNlVx3YAJ
— Ujjawal Sinha (@UjjawallSinha) March 31, 2023
ابھیشیک اوجھا نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’آئی پی ایل کا فائنل تو مئی میں شیڈول ہے لیکن ہمیں پہلے سے ہی فاتح مل گیا ہے اور وہ ہے بھوجپوری کمنٹری۔‘
IPL Final is scheduled for May end but we already have a winner i.e Bhojpuri commentary. pic.twitter.com/ruWd56Is6m
— Abhishek Ojha (@vicharabhio) March 31, 2023