ریاض.... بین الاقوامی ادارے” پرائس واٹر ہاﺅس کوپر ز “نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب 2030ءمیں تیرہویں عالمی اور پہلی عرب اقتصادی طاقت بن جائیگا۔چین دنیا کی سب سے بڑی معاشی طاقت ہوگا۔ عالمی ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ چینی معیشت کو امریکی معیشت پر غلبہ حاصل ہوجائیگا۔ ہندوستان تیسری بڑی عالمی اقتصادی طاقت ہوگا۔2050ءکی آمد پر عالمی اقتصادی نظام کس طرح تبدیل ہوگا اس عنوان سے مذکورہ ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ جاپانی اقتصاد کو پوری دنیا میں چوتھا درجہ حاصل ہوگا جبکہ انڈونیشیا ، جرمنی اور روسی معیشت پر فوقیت حاصل کرلے گا۔ برطانوی معیشت میںانحطاط آئیگا اور وہ عالمی اعتبار سے دسویں نمبر پر آجائیگا۔ عرب دنیا میں سعودی عرب کا نمبر پہلا ہوگا جبکہ مصری معیشت عرب دنیا میں دوسرے، افریقہ میں پہلے اور دنیا میں 19ویں نمبرپر ہوگی۔