Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی لیبر اتاشی کا پاکستان میں پیشہ ورانہ امتحانی پروگرام کے مراکز کا دورہ

دورے کا مقصد لیبر سے متعلقہ معاملات میں ہم آہنگی بڑھانا ہے (فوٹو: سعودی سفارت خانہ)
سعودی عرب کے سفارت خانے میں سعودی لیبر اتاشی ماجد بکر نے پاکستان میں پیشہ ورانہ امتحانی پروگرام کے کچھ اداروں اور مراکز کا دورہ کیا۔
منگل کو کیے جانے والے اس دورے میں نیشنل اتھارٹی فار ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عارف اور پاکستان میں ووکیشنل ایگزامینیشن پروجیکٹ کے ڈائریکٹر جوہر افضل بھی سعودی لیبر اتاشی کے ہمراہ تھے۔
اس دورے کا مقصد لیبر سے متعلقہ معاملات میں ہم آہنگی بڑھانا، مملکت میں ملازمت کے اُمیدواروں کی شرح میں اضافہ اور مراکز کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنا ہے جبکہ اس بات کو بھی یقینی بنانا ہے کہ یہ مراکز مطلوبہ کردار ادا کریں۔
سعودی لیبر اتاشی ماجد بکر نے وزارت انسانی وسائل اور سماجی ترقی کے قائدین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے وزارت کے پروگراموں کی حمایت کی اور کوششوں کو سراہا۔

شیئر: