سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ، الجموم اور بحرۃ میں گرد آلود ہواؤں اور بارش کا سلسلہ بدھ شام چھ بجے تک جاری رہنے کا امکان ہے‘۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ منگل کو مکہ ریجن کے تینوں مقامات پر گرد آلود ہواؤں سے حد نظر محدود ہوگئی تھی۔ بارش کے ساتھ ژالہ باری کی بھی اطلاعات ہیں,
قومی مرکزکا کہنا ہے کہ’ ان علاقوں میں غیر مستحکم موسم کا سلسلہ بدھ تک جاری رہے گا‘۔
علاوہ ازیں منگل کو دن بھرجدہ میں گرد آلود تیز ہوائیں چلتی رہیں جس سے مختلف مقامات پر حد نظر محدود ہوگئی ۔