Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آخری عشرے میں عمرہ بکنگ کی سہولت دستیاب

’رمضان المبارک کے دوران ایک شخص کو ایک مرتبہ عمرے کی اجازت ہے‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عمرہ بکنگ کی سہولت موجود ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’آخری عشرے میں عمرہ کرنے کے خواہشمند توکلنا اور نسک ایپ پر بکنگ کراسکتے ہیں‘۔
وزارت نےکہا ہے کہ ’رمضان المبارک کے دوران ایک شخص کو ایک مرتبہ عمرے کی اجازت ہے‘۔
’زیادہ سے زیادہ لوگوں کو عمرے کا موقع فراہم کرنے کے لیے تکرار کو منع کیا گیا ہے‘۔
’علاوہ ازیں عمرہ خواہشمند کے لیے ضروری ہے کہ جو وقت دیا گیا ہے اسی کی پابندی کی جائے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’رمضان کے آخری عشرے میں عمرہ کے خواہشمندوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے لیے مناسب وقت کا انتخاب کریں‘۔
 

شیئر: