Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان: دو عشروں میں حرمین میں چار کروڑ سے زائد افراد کی حاضری 

حرمین میں زائرین کی سہولت کےلیے مقررہ منصوبے پرعمل جاری ہے(فوٹو، ایس پی اے)
حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے  کہ رمضان المبارک کے ابتدائی 20 روز کے دوران مسجد الحرام میں دو کروڑ 20 لاکھ سے زیادہ  اورمسجد نبوی میں دو کروڑ دس لاکھ سے زیادہ افراد نے نماز ادا کی۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق ڈاکٹر السدیس نے کہا کہ انتظامیہ نے دونوں مقدس مساجد میں عبادت کی سہولت فراہم کرنے کے لیے سپیشل منصوبے پرکامیابی سے عمل درآمد جاری ہے۔
منصوبے کا مقصدعمرہ زائرین اورحرمین میں آنے والوں کو مقدس مساجد میں پرسکون ماحول مہیا ہو اور وہ سکون کے ساتھ  عبادت کرسکیں۔ 
ڈاکٹر السدیس نے کہا کہ ’ان تمام انتظامات  کے لیے ہمیں اعلی قیادت کی جانب سے جملہ سہولتیں میسرہیں جس پروہ ہمارے شکریہ کے مستحق ہیں۔ 
ڈاکٹر السدیس نے بتایا کہ نئے ہجری سال کے آغاز سے لے کراب تک مسجد نبوی میں 16 کروڑ 90 لاکھ سے زیادہ خواتین وحضرات نے نماز ادا کی۔ 

شیئر: