دنیا کی مشہور سلیبریٹیز دبئی میں افطار تیار کرتے ہوئے کیسے لگیں گی؟
دبئی کی کراما فوڈ سٹریٹ میں ہالی وُڈ کے سپرسٹار اور مشن امپاسیبل کے ہیرو ٹام کروز بھی موجود ہیں جو کھانے کو بنتا ہوا دیکھ رہے ہیں۔ (فوٹو: انسٹاگرام)
آرٹیفشل انٹیلیجنس یعنی اے آئی ہماری دنیا میں ایک نئی جدت لے کر آئی ہے جس نے دنیا کو تبدیل کر کے رکھ دیا ہے۔
اب انسان جیسی خواہشات اپنے دماغ میں سوچتا ہے ویسی اے آئی کی ذریعے پوری بھی کر لیتا ہے۔
ذرا سوچیں مشہور سلیبریٹیز اور سپرسٹار ماہِ رمضان میں افطار بناتے ہوئے اور پیش کرتے ہوئے کیسے لگیں گی؟ ایسا حقیقی زندگی میں تو شاید ممکن نہ ہو لیکن آرٹیفیشل انٹیلیجنس نے اسے بالکل حقیقت کے قریب تر کر دیا ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جیو جان ملور نامی ایک اے آئی آرٹسٹ نے دنیا کے مشہور لوگوں کی تصاویر بنائی ہیں جو دبئی کی رمضان فوڈ سٹریٹ کراما میں افطار تیار کر رہے ہیں۔
ان تصاویر میں پہلی تصویر پرتگال کے سپرسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی ہے جو شیف کے کپڑوں میں ملبوس ہیں اور کھانا پکا رہے ہیں۔
اسی طرح ایک اور تصویر مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی ہے جو کھانے کے سٹال کو دیکھ رہے ہیں۔
اس دلچسپ پوسٹ میں ہالی وُڈ کے اداکار برُوس وِلیز کی بھی تصویر ہے جو ٹی شرٹ میں ملبوس ہیں اور کھانا تیار کر رہے ہیں۔
ایک اور فوٹو میں ہالی وُڈ کے سپرسٹار وِل سمتھ باروچی کا رُوپ دھار کر مصالحہ تیار کر رہے ہیں۔
اسی طرح اگلی تصویر میں ہالی وُڈ کے ایکٹر جونی ڈیپ پائریٹس آف دی کیریبین کا لباس پہنے مصالحوں کے پاس کھڑے ہیں۔
دبئی کی کراما فوڈ سٹریٹ میں ہالی وُڈ کے سپرسٹار اور مشن امپاسیبل کے ہیرو ٹام کروز بھی موجود ہیں جو کھانے کو بنتا ہوا دیکھ رہے ہیں۔
اس خیالی دنیا میں انگلیںڈ کے سابق فٹ بالر ڈیوڈ بیکھم بھی موجود ہیں جو کہ اپرن پہن کر کھانا بناتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔
اسی طرح ہیری پورٹر سیریز کی سپرسٹار ایما واٹسن بھی کڑاہی بنانے میں مصروف ہیں۔
سب سے آخر میں کیانو ریوز بھی کھڑے کھانے کا سامان تیار کر رہے ہیں اور بہت توجہ سے سب کو دیکھ رہے ہیں۔